سعودی عرب میں رنگوں کی بہار
کئی افراد کی جانب سے کلر رن کو 'کائنات کی سب سے خوش کن ریس' قرار دیا گیا. ریس کے شرکا نے ایک دوسرے پر رنگ پھینکے اور خوشی کا اظہار کیا۔
کلر رن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
شرکا نے کلر رن کے دوران مختلف رنگ ایک دوسرے پر پھینکے جن میں لال رنگ واضح تھا۔ منتظمین کے مطابق کلر رن میں 10 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔
ریس سعودی عرب کے شہر جدہ کے مختلف ساحلوں پر منقعد ہوئی۔ مجموعی طور پر سعودی عرب میں اب تک تین کلر رن کا انعقاد ہو چکا ہے۔۔
ریس کے شرکا نے سفید رنگ کی ٹی شرٹس پہنی ہوئی تھیں جن پر سبز، پیلے ، نارنجی اور گلابی رنگ لگے ہوئے تھے۔
کلر رن میں ہر عمر کے افراد نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شامل تھے۔
اس ایونٹ کے دوران سب ہی افراد نے رنگوں سے کھیلنے کا بھر پور مزہ لیا۔
رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر کلر رن کے تحت ہونے والے دو ایونٹس میں 40 ہزار افراد نے شرکت کی۔
لوگوں کی بڑی تعداد نے نہ صرف ریس میں حصہ لیا بلکہ رنگوں سے ایک دوسرے کو نہلایا۔
کلر رن میں لوگوں نے پچکاریوں اور کلر گنز کا بھی کھل کر استعمال کیا۔ مختلف قسم کے کلر پاوڈرز بھی استعمال کیے گئے۔
کلر رن کے اختتام پر موسیقی، رقص، فوٹو گرافی اور دیگر تفریحی پروگرامات کا بھی انعقاد ہوا۔