ہالی وڈ میں شروع سے ہی مقبول ناولز پر فلمیں بنانے کا رجحان چلا آرہا ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ نت نئے آئیڈیاز پر لکھے گئے ناولز پر بنائی گئی کئی فلموں نے ریکارڈ ساز کامیابیاں حاصل کیں ہیں، جیسے ’ہیری پوٹر‘۔
یہی وجہ ہے کہ ہالی وڈ کے سب سے زیادہ با اثر رائٹرز کی فہرست میں جو نام سب سے پہلے جگمگا رہا ہے وہ ’ہیری پوٹر‘ کی مصنفہ جے کے رولنگ کا ہے۔
برطانوی اخبار ’ایکسپریس‘ نے انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’ہالی وڈ رپورٹر‘ کی ترتیب دی گئی 25 بااثر لکھاریوں کی فہرست کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ہالی وڈ کے وہ رائٹرز ہیں جن کے کریڈٹ پر مجموعی طور پر 300 سے زائد فلمیں اور ٹی وی شوز موجود ہیں۔ جبکہ، ہالی وڈ میں ہر کوئی اپنی فلم یا ٹی وی پروجیکٹس کے لئے ان ہی کی کہانی چاہتا ہے۔ اس بنیاد پر، انہیں ’سپرہیروز‘ کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔‘
ہالی وڈ رپورٹرز کی لسٹ کے ٹاپ فائیو میں جو دوسرے نام شامل ہیں، ان میں دوسرے نمبر پر، براجمان ہیں اسٹیفن کنگ جبکہ تیسرا نمبر گیم آف تھرونز کے خالق آر آر مارٹرکا ہے۔
بیسٹ سیلر ناول ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ کی رائٹر، ای ایل جیمز چوتھے اور ’دی فالٹ ان آوور اسٹارز‘ کے جون گرین پانچویں نمبر پر ہیں۔
لسٹ میں موجود دیگر قابل ذکر لکھاریوں میں ’گون گرل‘ کے گلین فلائن اور ’ان بروکن‘ کے تخلیق کارجیمز پیڑسن، مائیکل لئیوس اور لارا ہلین برانڈ بھی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، جبکہ ’دی ہنگر گیمز‘ کی رائٹر سوزین کولنز کی رائٹر نمبر 12 پر موجود ہیں۔