غزہ سے انخلا: 'شکر ہے جنگ کی صورتِ حال کو پیچھے چھوڑ آئے'
Your browser doesn’t support HTML5
غزہ سے غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے۔ جمعرات کو خصوصی طیارے کے ذریعے اردن کے 53 افراد کو وطن واپس لایا گیا۔ قطر کی ثالثی میں اسرائیل، مصر اور حماس کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت غزہ سے لگ بھگ 320 غیر ملکیوں کا انخلا کیا گیا ہے جس میں امریکہ، آسٹریلیا، فن لینڈ، انڈونیشیا، جاپان، اٹلی، اردن اور برطانیہ کے باشندے شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے ایک سفارتی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ سے آئندہ دو ہفتوں کے دوران غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں تقریباً 7500 افراد کا انخلا کیا جائے گا۔