اسلام آباد: صحافی محسن بیگ کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا
Your browser doesn’t support HTML5
وفاقی وزیر کی شکایت پر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری: دورانِ گرفتاری مزاحمت پر جھگڑے کے دوران ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا جس پر پولیس نے محسن بیگ اور ان کے بیٹے کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اپوزیشن اس گرفتاری پر حکومت پر تنقید کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے فیس بک اور ٹوئٹر اکاونٹس پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محسن بیگ کے ہاتھ مٰیں اسلحہ ہے اور وہ سکیورٹی اہلکار پر حملہ آور ہوتے ہیں۔اس وڈیو کے ساتھ شہباز گل نے لکھا ہے کہ ’’ یہ ہیں محسن بیگ۔ یہ ہے حقیقت۔ یہ سمجھتے ہیں یہ قانون کو‘‘
تفصیلات اسلام آباد سے عاصم علی رانا کی رپورٹ میں۔