آزادی مارچ کے شرکا کی اسلام آباد میں پہلی صبح
آزادی مارچ کی آمد سے قبل اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔
مارچ کے شرکا کے قیام کے لیے پنڈال میں شامیانے لگائے گئے ہیں۔
مارچ میں شریک کئی قافلوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ناشتے کا انتظام کیا۔
ناشتے کے دوران مارچ کے شرکا سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔
دور دراز کے علاقوں سے آئے شرکا اپنے ہمراہ بستر، گرم کپڑے اور دیگر سامان بھی لائے ہیں۔
ایک بزرگ جلسے کے پنڈال میں مولانا فضل الرحمٰن کے بیجز اور اسٹیکرز فروخت کر رہے ہیں۔
'آزادی مارچ' کی سکیورٹی جمعیت علماء اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم 'انصار الاسلام' کے رضا کاروں نے سنبھالی ہوئی ہے۔
'انصار الاسلام' کے سیکڑوں رضاکار اسلام آباد میں 'آزادی مارچ' کے پنڈال کے اندر اور ارد گرد تعینات ہیں۔
مارچ میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد جمعے کو بھی جاری ہے۔
'آزادی مارچ' کے پنڈال میں کھانے پینے کی چیزوں کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔
'انصار الاسلام' کے رضاکار شفٹوں میں مارچ کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
'آزادی مارچ' کا کراچی سے روانہ ہونے والا مرکزی جلوس سکھر، ملتان، لاہور اور گوجر خان میں قیام کرتا ہوا جمعرات کو اسلام آباد پہنچا تھا۔