دُنیا بھر میں ہونے والے مختلف واقعات کی تصاویر

صومالیہ: موغادیشو میں امبیسیڈر ہوٹل پر ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں تباہی کا منظر دکھائی دے رہا ہے

کینیا: نیروبی میں اپوزیشن لیڈر رائیلا اوڈنگا کے حامی افراد ریلی نکال رہے ہیں

داعش کے ستم و جبر کے نتیجے میں عراقی بچے اپنے گھر والوں کے ساتھ نینوا سے پناہ گزین کیمپ الہول منتقل ہوگئے، جو عراقی سرحد سے 14 کلومیٹر دور شام کے شمال مشرقی صوبے ہساکیہ میں واقع ہے

سوئٹزرلینڈ: ایرسٹ فیلڈ کے قریب دُنیا کی سب سے لمبی ریل گاڑی کی سرنگ تعمیر کی گئی ہے، جس کی افتتاحی تقریب کے دوران لوگ ٹرین کو دیکھ کر خوشی سے ہاتھ ہلا رہے ہیں، ٹنل 57.1 کلومیٹر لبی ہے، جبکہ اس کی تعمیر پر 23.1 ارب ڈالر خرچ ہوئے، یہ منصوبہ 17 سال کے عرصے میں مکمل ہوا

فلیپائن: منیلا میں پُل کے نیچے ایک شخص سو رہا ہے

بھارت: ممبئی میں گاڑیوں کے استعمال شدہ پرزوں کے بازار میں ایک شخص ہاتھ میں گاڑی کا پرزہ لیے دُکان سے نکل رہا ہے

بیلجیئم: برسلز میں آٹومیم نامی اسٹرکچر کے سامنے 10 ٹیبلوں کو کرین کی مدد سے ہوا میں 40 میٹر تک بلند کیا گیا، جن پر 220 افراد براجمان ہیں، جسے ’ڈنر ان دی اسکائی‘ کہا جاتا ہے

آسٹریلیا: سڈنی میں ’قومی مصالحتی ہفتے‘ کے موقعے پر ہاتھوں کے جھنڈوں سے سمندر بنایا ہوا ہے

پیرو: لیما میں صدارتی اُمیدوار کیکو فیوجی موری اپنے حامیوں کے درمیان دکھائی دے رہی ہیں

تھائی لینڈ: شیروں کے مندر پر چھاپے کے بعد ایک اہلکار شیر کے مردہ بچوں کی لاشیں دکھا رہا ہے

چین: ایک کاریگر پرندوں کے لیے بنائے گئے گھونسلوں کو ایک طرف رکھ رہا ہے

جرمنی میں رچرڈ ویگنر کی ’دی فلائنگ ڈچ مین‘ کے اوپن ایئر پریمیئر کے موقع پر بیلے ڈانسر پرفارم کر رہی ہیں