مسلم خاندان کا قتل حادثہ نہیں بلکہ نفرت پر مبنی دہشت گرد حملہ تھا: جسٹن ٹروڈو
Your browser doesn’t support HTML5
کینیڈا میں ایک شخص کے چار پاکستانی نژاد شہریوں پر ٹرک چڑھا کر قتل کرنے کے واقعے پر جہاں دنیا بھر سے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ نسل پرستی اور نفرت کا مقابلہ کینیڈا کی تمام کمیونٹیز کو مل کر کرنا ہو گا۔