تصاویر: ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کا کلین سوئپ
شاہین آفریدی کو ٹی20 ڈیبیو کیپ پاکستان کے سابق کپتان اور ریورس سوئنگ کے ماہر وسیم اکرم نے پہنائی۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کے بلے باز آندرے فلیچر باون اور دنیش رام دین بیالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔
مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔
فخر زمان 40 رنز بنا کر جبکہ بابر اعظم 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
فہیم اشرف، محمد نواز اور عثمان شنواری نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تینوں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچز میں شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔
بابر اعظم نے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے ایوارڈ اپنے نام کیے۔
تماشائیوں نے پاکستان آمد پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔
پاکستانی ٹیم کا جیت کے بعد ایک گروپ فوٹو۔
ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان سے نو سال بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی۔
کرکٹ کے دیوانوں نے آئی سی سی سے اپیل کی ہے کہ مزید ٹیمیں پاکستان بھیجی جائیں۔
میچ دیکھنے آنے والے کراچی کے لوگوں نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔