کراچی: قبضہ مافیا سے متاثرہ اسکول
گورنر سندھ کی جانب سے اسکول پر قبضے کا نوٹس لے کر عمارت دوبارہ تعمیر کرانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے
اساتذہ کا کہنا ہے کہ جلد سےجلد اس معاملے کو نمٹایاجائے تاکہ تدریسی عمل متاثر نہ ہو
اسکول کی عمارت منہدم ہونے کے بعد چھتوں اور دیواروں کی جگہ کپڑے کے خیمے لگے ہوئے ہیں
اسکول کی ٹوٹی ہوئی چھت اور دیواریں
اسکول کی عمارت کھنڈر میں تبدیل ہوگئی ہے
سردیوں کی چھٹیوں میں قبضہ مافیا نے اسکول کی سنگل اسٹوری عمارت کو گرادیا تھا۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ اسکول کو گرا کر قبضہ مافیا نے اسکول میں پڑھنے والے بچوں کی تعلیم پر وار کیا ہے
اسکول کی زمین پر قبضے کے بعد طلبہ و طالبات کو بھی اسکول آنے سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں
قبضہ مافیا کے قبضے کے بعد اسکول کی عمارت چھتوں اور دیواروں سے محروم ہوگئی ہے