کراچی کے نالوں میں برساتی پانی کی نکاسی کی گنجائش نہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

Your browser doesn’t support HTML5

کراچی میں مون سون کی حالیہ بارشوں میں تقریباً تمام علاقوں میں گھروں میں پانی بھرگیا اور گلی محلے اور سڑکیں تالاب بن گئیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کہتے ہیں کہ شہر میں برساتی پانی کی نکاسی کا کوئی الگ سے نظام نہیں اور سیوریج کے نالوں میں برساتی پانی کی نکاسی کی اتنی گنجائش نہیں۔