لائن آف کنٹرول کی جانب آزادی مارچ
مارچ کے شرکا کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورتِ حال کی جانب مبذول کرانا ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر سے کرفیو سمیت دیگر پابندیاں فوری ہٹائی جائیں۔
مارچ کے شرکا نے بھارت میں نظر بند جے کے ایل ایف کے رہنما یاسین ملک کی تصاویر بھی اٹھا رکھی ہیں۔
جے کے ایل ایف جموں و کشمیر کے پاکستان یا بھارت سے الحاق کی بجائے مکمل خود مختاری چاہتی ہے۔
آزادی مارچ کے شرکا مظفر آباد سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر کی جانب رواں دواں ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ ایل او سی عبور کرنے کے مطلب بھارت کے بیانیے کو تقویت دینا ہو گا۔
مارچ کےدوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔