'ایک ہفتہ ہوگیا لیکن ایک گلاس پانی بھی امداد نہیں ملی'
Your browser doesn’t support HTML5
''آٹھ دن گزر گئے ہیں ہم کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، لیکن ایک گلاس پانی بھی امداد نہیں ملی ہے۔'' یہ الفاظ ہیں بلوچستان کے علاقے کولپور کے رہائشی عبدالجبار بنگلزئی کے جو سیلاب میں اپنا سب کچھ کھونے کے بعد اہل خانہ کے ساتھ سڑک پر رہنے پر مجبور ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ سیلاب میں ان کا سب کچھ ڈوب گیا ہے اور بچے اب بھی سیلاب کی تباہی سے خوف زدہ ہیں۔ مرتضیٰ زہری کی رپورٹ۔