رمضان کا آخری جمعہ اور یوم القدس
یروشلم میں الاقصیٰ کمپاؤنڈ میں نمازِ جمعہ کے بڑے اجتماع میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایران کے دارالحکومت تہران میں لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی یوم القدس منایا گیا۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جامع مسجد میں ہزاروں مسلمانوں نے نمازِ جمعہ ادا کی۔
لاہور میں جمعۃ الوداع کا بڑا اجتماع داتا دربار مسجد میں ہوا۔
الاقصیٰ کمپاؤنڈ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی نمازِ جمعہ میں شریک تھی۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں یوم القدس ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
سرینگر میں بھی جمعۃ الوداع پر بڑے اجتماعات ہوئے۔
شام میں یوم القدس پر ہونے والی پریڈ میں بچوں نے بھی شرکت کی۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی۔