گجر اور بکروال خانہ بدوش مال مویشیوں سمیت جموں کے میدانی علاقوں سے وادیٔ کشمیر کے بالائی علاقوں کا رُخ کرتے ہیں۔ جہاں وہ لکڑی، پتھروں اور مٹی سے بنے گھروں میں قیام کرتے ہیں۔
خانہ بدوش بچے اپنے عارضی گھر کی چھت پر کھیل رہے ہیں۔
خانہ بدوش اپنے عارضی گھروں کے ساتھ ہی مویشی باڑے بھی بنا لیتے ہیں۔
ایک خانہ بدوش بچی موسم گرما کے اپنے عارضی گھر کے دروازے پر کھڑی ہے۔
ان عارضی گھروں میں داخل ہونے کے لیے ایک ہی دروازہ رکھا جاتا ہے۔ تاکہ گھر کی نگرانی میں آسانی رہے۔
کشمیر کے خانہ بدوش اپنی گرمیاں گگن گیر کے سرسبز و شاداب علاقے میں گزرتے ہیں۔
ایک خاتون گھر سے ملحقہ باڑے میں گائے کا دودھ دوہ رہی ہے۔ اکثر خانہ بدوش گزر اوقات کے لیے دودھ اور پینر قریبی آبادیوں میں بیچ دیتے ہیں۔
خانہ بدوشوں کے گرمائی گھر کا ایک اندورنی منظر۔ ایک گجر خاتون مٹی کے روایتی چولہے پر کھانا پکانے میں مصروف ہے۔