میڈونا پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا چاہتی ہیں اور اس کے لئے وہ فرانسیسی مصور فرنینڈ لیگر کا بنایا ہوا شاہکار نیلام کریں گی۔
کراچی —
ہالی وڈ اسٹارز چمک دمک کی دنیا میں مگن رہنے کے باوجود سماجی فلاح وبہبود کے کام میں کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔ انجلینا جولی کا نام ایسے فنکاروں میں سب سے نمایاں ہے۔ سماجی خدمات کے عوض ہی وہ اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر بھی ہیں۔ ان کی دیکھا دیکھی اب میڈونا بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگی ہیں۔
برطانوی اخبار ’گارجین‘ کے مطابق میڈونا پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا چاہتی ہیں اور اس کے لئے وہ فرانسیسی مصور فرنینڈ لیگر کا بنایا ہوا شاہکار نیلام کریں گی۔
اس شاہکار پینٹنگ کی قیمت کا اندازہ پانچ سے سات ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ آرٹ کا یہ شاہکار 7مئی کو نیویارک میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔
یہ پینٹنگ 1990سے میڈونا کی ملکیت ہے۔ میڈونا کا کہنا ہے کہ، ’لڑکیوں کی تعلیم ایک ایسی قیمتی شے ہے جس کے آگے روپے پیسے کی کوئی اہمیت نہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ، ’وہ ایسی دنیا قبول نہیں کرسکتیں جہاں لڑکیوں کو اسکول جانے یا اسکول میں پڑھانے پر گولی ماردی جائے۔‘
میڈونا نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے ملکوں کی مدد جاری رکھیں گی جہاں خواتین کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے۔
میڈونا کی طرح ہی انجلینا جولی بھی تعلیم کو فروغ دینے کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک ادارہ ’ دی ایجوکیشن پارٹنر شپ فار چلڈرن کنفلکٹ ‘ قائم کیا ہے جس کے تحت وہ افغانستان میں لڑکیوں کے مزید اسکول قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس مقصد کے لئے وہ اپنے زیورات تک نیلام کردیں گی۔
انڈو ایشین نیوز سروس کے مطابق انجلینا نے 2010ء میں مشرقی افغانستان میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول کے لئے مہم چلائی تھی۔ اس مہم کے تحت نومبر میں ایک اسکول قائم ہوا جس میں تین سو لڑکیوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کو وہ مزید فروغ دینا چاہتی ہیں لیکن اس کے لئے انہیں فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے اپنے زیورات فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
زیورات کی نیلامی کنساس سٹی میں ہوگی اور امید کی جارہی ہے کہ یہ زیورات بھاری قیمت پر فروخت ہو جائیں گے۔