’وہ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر ایک بلاگ لکھ رہی تھی اور چاہتی تھی کہ لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے۔ یہی اُس کی خطا تھی‘
واشنگٹن —
دنیا بھر سے ملالہ یوسف زئی کی ہمت اور لڑکیوں کی تعلیم عام کرنے کے عزم کو سراہا جا رہا ہے۔
پچھلے برس اکتوبر میں نامور گلوکارہ، میڈونا نے ایک محفلِ موسیقی میں، جہاں اُن کے 18000پرستاروں کا مجمع تھا، کہا تھا کہ 14سالہ لڑکی کو اسکول بس میں گولی ماری گئی۔ وہ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر ایک بلاگ لکھ رہی تھی اور چاہتی تھی کہ لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے۔ ’یہی اُس کی خطا تھی‘۔
امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد ہونے پر، امریکی صدر براک اوباما نے حال ہی میں ملالہ یوسفزئی کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی۔ اِس موقعے پر، خاتونِ اول مشیل اوباما بھی موجود تھیں۔
اِس ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے، ملالہ نے کہا کہ اُنھوں نے صدر اوباما سے درخواست کی کہ پاکستان اور افغانستان سمیت خطے میں جہاں طالبان کارروائیاں کرتے ہیں، ’اسلحہ اور گولہ بارود روانہ کرنے کے بجائے قلم اور کتاب بھیجیں، تاکہ لوگوں میں تعلیم عام ہو‘۔
تفصیل سننے کے لیے، آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

Your browser doesn’t support HTML5