مریم نواز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
Your browser doesn’t support HTML5
لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کر دیا ہے۔ نیب نے مریم نواز کو گزشتہ روز چوہدری شوگر ملز کیس میں اُس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی تھیں۔