دُنیا بھر سے منتخب تصاویر

کینیا: نیروبی کے علاقے کبیرا میں اپوزیشن کے حامیوں کی جانب سے اگلے سال کے انتخابات میں ملکی قیادت کو ہٹانے کےلیے احتجاج کے دوران راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر کے آگ لگائی گئی، جبکہ ایک طالبہ آگ کے شعلوں کے پاس سے گزرتے ہوئے

چین: چونگ کنگ میں بچاؤ کی تربیت کے دوران، لوگوں کو رسے کی مدد سے پُل پر سے نیچے اترنا سکھایا جا رہا ہے

انڈونیشیا: بندہ آچے میں وزارت جنگلات اور جنگلی حیات کی جانب سے ایک تقریب کے دوران نایاب جانوروں مثلا ’سماٹرن ٹائگر‘ کی کھال سے بنائے گئے مجسموں کو ضبط کرنے کے بعد نذر آتش کیا گیا

لندن: چیلسی فلاور شو 2016 میں پھولوں سے بنائے گئے ڈیزائن میں ملکہٴ برطانیہ ایلیزبتھ کی تصویر کو نمایاں کیا گیا ہے

برازیل: گوانابارا خلیج میں مچھیرے آلودہ پانی میں کشتی چلا رہے ہیں، جبکہ اسی جگہ 2016 ریو اولمپک گیمز میں کشتی رانی کا مقابلہ منعقد کیا جانا ہے

امریکہ: لاس ویگس میں منعقد ہونے والے 2016 بل بورڈ ایوارڈز میں پنک پرفارمنس ’جسٹ لائک فائر‘

فرانس: کانز فلم فیسٹول 2016 کی اختتامی تقریب کے دوران ڈائریکٹر اندرے آرنلڈ کو فلم ’امریکن ہنی‘ پر جوری پرائز ایوارڈ دیا گیا 

جرمنی: بریمرہیون کی بندرگاہ کے شپنگ ٹرمنل پر مرسڈیز گاڑیاں قطاروں میں کھڑی ہیں