چین: بارش اور سیلاب کے باعث کئی علاقوں سے ہجرت

شدید بارش کے باعث اہم شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوگیا ۔ لوگوں کو جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات پر پناہ لینی پڑی۔

چین کے صوبے ہوبے میں بارش کے بعد سیلاب کے سبب 1900 سے زائد افراد متاثرہ علاقوں میں پھنس گئے۔ حکام نے ان کو محفوط مقام پر منتقل کرنے کے لیے کارروائی فوری طور پر شروع کی۔

سیلاب سے جہاں ایک جانب معاشی سرگرمیان معطل ہو گئیں وہیں تجارتی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے سیکیورٹی اہلکاروں نے مقامی انتظامیہ کی مدد سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز سے ہی ملک بھر میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران 140 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بارشوں اور سیلاب کے باعث رواں ماہ کے آغاز سے اب تک ملک کے 24 صوبوں میں 18 لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 14 افراد ہلاک ہوئے۔ مختلف شہروں سے لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں لوگوں نے ازخود بھی دوسرے مقامات پر منتقل ہونے کے لیے لکڑی کے تختوں سے عارضی کشتیاں بناکر ان پر سفر کرنا شروع کر دیا ہے۔

شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں سڑکیں زیر آب ہیں جن پر ٹریفک بہت مشکل سے رواں دواں ہے۔