افغانستان: بارش اور سیلاب سے نقصانات

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب میں 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 سیلاب کے نتیجے میں لگ بھگ 41  افراد لاپتا  ہیں۔

حکام کے مطابق سیلاب سے دارالحکومت کابل کے علاوہ صوبہ غزنی اور میدان وردک متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں مغربی کابل اور میدان وردک سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق کابل اور وسطی صوبے بامیان کے درمیان شاہراہ سیلاب کی وجہ سے بند ہے۔

 
 

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہ لاپتا افراد منہدم ہونے والے مکانات کے ملبے تلے دبے ہیں۔

سیلاب میں 250 کے قریب مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

 امدادی ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب نے پہلے سے مشکلات کے شکار افغانستان کے لیے مزید مصائب کو جنم دیاہے۔