میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ہر جگہ ”ہاوٴس فل“ لے رہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ جن لوگوں نے ایڈوانس بکنگ نہیں کرائی انہیں کم از کم آئندہ دو دنوں تک انتظار کرنا پڑسکتا ہے
’تھا جس کا انتظاروہ ۔۔۔‘۔۔ فلم آگئی۔ جی ہاں کئی مہینوں سے جس فلم کا سب کو شدت سے انتظار تھا وہ اب ریلیز ہوگئی ہے۔ یعنی سلمان خان اور کترینہ کیف کی ” ایک تھا ٹائیگر“۔ اگرچہ بھارت میں عموماً فلمیں جمعہ کے روز ریلیز ہوتی ہیں لیکن چونکہ آج بھارت کا یوم آزادی بھی ہے لہذا چھٹی کے دن کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی غرض سے فلم کودو دن پہلے ہی ریلیز کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ہر جگہ ”ہاوٴس فل“ لے رہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ جن لوگوں نے ایڈوانس بکنگ نہیں کرائی انہیں کم از کم آئندہ دو دنوں تک انتظار کرناپڑسکتا ہے ۔ یہ فلم بھارت بھر کے تقریباً 850 سنیماگھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔
سلمان خان اور کترینہ کیف کی اداکاری سے سجی یہ وہ فلم ہے جس کے چرچے عرصے سے سنائی دے رہے تھے۔ فلم پر بھاری رقوم صرف ہوئی ہیں اور اس کا اندازہ یوں بھی لگایا جاسکتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ بھارتی شہروں ممبئی اور کولہاپور کے علاوہ دنیا کے 12شہروں میں کی گئی ہے ۔
فلم بھارت کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، اسرائیل، برطانیہ، افغانستان ، روس اور بیشتر افریقی ممالک میں بھی بدھ کو ہی ریلیز کی گئی ۔
فلم کی قبل از شہرت کا سبب سلمان خان ہیں ۔ یہ فلم یش راج بینر کے تلے بنائی گئی ہے ۔ اور یہ خیال عام ہے کہ ان کی فلمیں لاگت سے کئی گنا بزنس کرتی ہیں۔
اگر یہ فلم بھی ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب رہی تو سلمان خان کو بھارت کا پہلا ” سوکروڑ کا باکس آفس کنگ “کہنے میں کوئی حرج نہیں ہوگاکیوں کہ ماضی میں ان کی دو تین فلمیں سو کروڑ یعنی ایک ارب روپے سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہیں۔ ”باڈی گارڈ “ تو ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم کماچکی ہے۔