اسلام آباد میں ماتمی جلوس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ

​پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں منگل کو نویں محرم کے ماتمی جلوس انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں نکالے گئے۔

محرم الحرام کے جلوس میں شریک خواتین۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس نویں محرم کو برآمد ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری سیکٹر جی سکس سے برآمد ہوا۔

عزاداروں کو بھی جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

اسلام آباد کے ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کی جانب جانے والے تمام راستوں کو خاردار تاروں، اور دیگر رکاوٹوں کے ذریعے سیل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کو نکالے جانے والے ایک ماتمی جلوس میں پولیس کا ایک اہکار چوکس کھڑا ہے۔

پاکستان میں سخت سکیورٹی انتظامات میں یومِ عاشور روایتی عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔

ماہ محرم میں پیغمبر اسلام کے نواسے حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی کربلا میں شہادت کی یاد میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مجالس اور عزاداری کا اہتمام کرتے ہیں۔

جلوسوں کے مقررہ راستوں کی کڑی نگرانی کی جاتی رہی جب کہ ان کی طرف جانے والے راستوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

ماتمی جلوسوں کے ہمراہ پولیس اہلکار پوری طرح مسلح اور ہر صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی لگا رکھی ہے۔