حج کی ادائیگی کے مناظر

اس سال سب سے زیادہ عازمین حج انڈونیشیا سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

دنیا بھر سے آئے ہوئے تقریباً 14 لاکھ سے زائد مسلمان فریضہ کی حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

جمعہ کی صبح ہر سال کی طرح نو ذوالحجہ کو مسجد حرام میں غلاف کعبہ کو تبدیل کیا گیا۔

عرفات میں غروبِ آفتاب تک قیام لازمی ہے اور اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔

پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد عازمین حج کے لیے پہنچے ہیں۔

مناسکِ حج کی ادائیگی کا سلسلہ 8 ذوالحج سے شروع ہوتا ہے جو 12 ذوالحج تک جاری رہتا ہے۔

سعودی حکام نے عازمین کو حج کے دوران 'سرجیکل ماسک' پہننے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

اس بار ایبولا وائرس کی وجہ سے مغربی افریقہ کے تین ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے وہاں کے شہری حج ادا نہیں کرسکیں گے۔

جمعہ کی مناسبت سے ،عازمین حج نے اس سال ’حج اکبر‘ کی سعادت حاصل کی۔

اس مرتبہ حج کے موقع پر ایبولا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔