مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں رمضان کی 27ویں شب پر ایک بڑا اجتماع ہوا۔ کرونا وائرس کے دوران گزشتہ دو برس میں مسجد الحرام میں ایسے اجتماعات نہیں ہو سکے تھے۔
رمضان کے مہینے میں آخری 10 دن میں طاق راتوں کو مسلمان افضل سمجھتے ہیں اور ان میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
مکہ کی مسجد الحرام میں 27 ویں شب کو عشا کی نماز کے بعد عبادات کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ فجر کی نماز تک جاری رہا۔
رمضان کی 27 ویں شب کو علما ان طاق راتوں کی فضلیت پر خصوصی بیان کرتے ہیں۔
مکہ کی مسجد الحرام اور مدینہ کی مسجد نبوی کے بعد یروشلم میں واقع مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔
مسجد اقصیٰ میں رمضان کی 27ویں شب پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مسلمان شریک ہوئے۔
کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں بھی مساجد میں خصوصی عبادات کی گئیں۔
فلسطینی علاقے غزہ کی سید الہاشم مسجد میں رمضان کی مقدس شب پر اجتماع میں بزرگوں کے ساتھ ساتھ نوجوان بھی بڑی تعداد میں عبادات میں شریک تھے۔
مصر میں مساجد میں عبادات اور خصوصی دعا کے بڑے اجتماعات ہوئے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک ہزار سال قدیم الازہر مسجد میں خصوصی عبادات میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
خواتین کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں عبادات میں شریک ہوئی۔
مسجد اقصیٰ کے احاطے میں خواتین کی عبادت کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔