مذاق ہی مذاق میں دانیال دوستوں سے شرط لگا لیتا ہے کہ وہ نینا کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا سکتا ہے۔ شرط کی خاطر ہی وہ نینا کے قریب ہوتا چلا جاتا ہے
نئی ڈرامہ سیریل ’لا‘ کی کہانی دانیال اور نینا کے گرد گھومتی ہے۔ دانیال ایک زندہ دل نوجوان ہے جو اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکا جانے والا ہے۔ اس دوران ایک دن دانیال کے والد کے دوست اپنی فیملی کے ساتھ ان کے گھر رہنے آجاتے ہیں اور یوں دانیال کی ملاقات نینا سے ہوتی ہے۔
مذاق ہی مذاق میں دانیال دوستوں سے شرط لگا لیتا ہے کہ وہ نینا کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا سکتا ہے۔ شرط کی خاطر ہی وہ نینا کے قریب ہوتا چلا جاتا ہے۔
نینا دانیال کی زندہ دلی اور خوش مزاجی سے متاثر ہوکر اس سے محبت کرنے لگتی ہے اور اپنی امی کے سامنے دانیال کا ذکر کرتی ہے۔ لیکن، نینا کی امی اس کی شدید مخالفت کرتی ہیں، کیونکہ وہ نینا کی شادی ایک سید گھرانے میں کرنے کی خواہشمند ہیں۔
کہانی اس وقت ایک نیا موڑ لیتی ہے، جب دانیال بھی نینا سے محبت کرنے لگتا ہے۔ لیکن، وقت اور حالات انہیں ایک دوسرے سے دور کر دیتے ہیں۔
’لا‘ کی کہانی لکھی ہے سرمد صہبائی نے، ہدایت کار ہیں فاروق رند۔ پیشکش ہے میمونہ درید کی اور اس کی کاسٹ میں شامل ہیں میکال ذوالفقار، سعدیہ خان، سیمی راحیل، رابعہ نورین، خالد ملک، طاہر ساقی، سبرینا صبہانی، لیلیٰ زبیری، ریحان شیخ اور قوی خان۔