فلم بینوں کو بے تابی سے نئی فلموں کا انتظار ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنانے کی ابتدائی کوشش کامیاب ہے، اب مزید نئی فلمیں بنائی جائیں
کراچی ۔۔۔۔۔۔۔۔ حالیہ مہینوں میں بننے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو نئی زندگی مل رہی ہے۔ ’چنبیلی‘، ’زندہ بھاگ‘ اور ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ کی باکس آفس پر پسندیدگی کے بعد اس رائے کو مزید تقویت ملتی ہے۔
صورتحال یہ ہے کہ فلم بینوں کو بے تابی سے نئی فلموں کا انتظار ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنانے کی ابتدائی کوشش کامیاب ہے، اب مزید نئی فلمیں بنائی جائیں۔
فلم بینوں کی بے کلی کو بھانپتے ہوئے ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ کے روح رواں ہمایوں سعید دو نئی فلمیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عرصے سے پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار سعود بھی نئے تجربات پر آمادہ ہیں اور جلد ہی اہم فلموں کے اعلان ان کی جانب سے متوقع ہیں۔
ان کے علاوہ، یاسر نواز، برکت صدیقی، عبداللہ کادوانی، قیصر خان نظامانی اور دیگر اداکار اور ڈائریکٹر بھی نئی فلموں کے لئے کام کا آغاز کرچکے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، قیصر نظامانی تو باقاعدہ بیرون ملک جاکر فلمیں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لئے وہ امریکہ کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔
ادھر، شمعون عباسی کی فلم ’گدھ‘ زیبا بختیار کی ’آپریشن021‘، تنویر جمال کی ’اب پیامبر نہیں آئیں گے‘ اور بلال لاشاری کی فلم ’وار‘ تکمیل کے مراحل مکمل کرچکی ہیں۔ ان فلموں کی نمائش بھی جلد متوقع ہے۔