طالبان کے تباہ کیے ہوئے اسکول تعمیر کے منتظر
Your browser doesn’t support HTML5
پاکستان کے قبائلی علاقوں میں گزشتہ دو دہائیوں سے جاری دہشت گردی نے زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح تعلیم کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں طالبان نے جن اسکولوں کو تباہ کیا تھا، وہ امن آنے کے بعد بھی دوبارہ تعمیر کے منتظر ہیں۔