شمالی غزہ کے لوگ ’جانوروں کا کھانا‘ کھانے پر مجبور
Your browser doesn’t support HTML5
اسرائیل اور حماس کی حالیہ لڑائی پانچویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔ اس جنگ میں جہاں ایک طرف بھاری جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے، وہیں غزہ کے شہری خوراک کے لیے ترس رہے ہیں۔ شمالی غزہ میں خوراک کے بحران کی وجہ سے لوگ جانوروں اور پرندوں کا دانہ پیس کر کھانے پر مجبور ہیں۔