نوروز: مختلف ممالک میں نئے ایرانی سال کا جشن

نوروز ایرانی کیلنڈر کے نئے سال کے ساتھ ساتھ موسم بہار کا پہلا دن ہوتا ہے۔ ایران کے دارالحکومت تہران کے ایک شاپنگ مال میں نوروز کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 

نوروز کاشمار دنیا کے قدیم ترین تہواروں میں کیا جاتا ہے۔

نوروز ایران اور افغانستان کے علاوہ پاکستان، آذربائیجان، تاجکستان، ازبکستان، کرغستان اور قازقستان سمیت دیگر ممالک میں بھی منایا جاتا ہے۔

نوروز کے دن ایران بھر میں پرمسرت تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

نوروز کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ 

نوروز کا تہوار عموماً 19 سے 21 مارچ کے درمیان منایا جاتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فروری 2010 میں نوروز کو عالمی دن کے طور پر منانے کی منظوری دی تھی۔

نوروز کا تہوار زرتشت مذہب کے پیروکار مناتے تھے لیکن اب اسے ایک ثقافتی تہوار کا درجہ حاصل ہے اور یہ دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں نوروز کا جشن منایا جا رہا ہے۔ 

ترکی کے شہر استنبول میں نوروز کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

نوروز کا تہوار مختلف ممالک میں اپنے اپنے انداز میں منایا جاتا ہے۔