کیلی فورنیا: جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری

جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے جہاز سے اس پر پانی اوز کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا ہے

آگ کے باعث رہائشی علاقوں میں بھی کئی ہزار مکان خالی کروائے گئے ہیں

امدادی کارکنوں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد متاثرہ علاقوں میں متعین ہیں

رہائشی علاقوں میں آگ پھیلنے سے کئی عمارات متاثر ہو چکی ہیں

آگ بجھانے کا کام مسلسل جاری ہے جس کے باعث امدادی کارکنوں کو آرام کا موقع نہیں مل پاتا۔

آگ سے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے

آگ کئی مقامات پر رہائشی علاقوں تک پہنچ چکی ہے

آگ کے باعث گیس اور بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے

تیز ہوا سے آگ جنگلات کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں میں بھی پھیلتی جا رہی ہے۔

خشک اور تیز ہوا کو آگ کے پھیلنے کی بڑی وجہ بتایا جا رہا ہے

آگ پر قابو پانے اور نقصانات کم کرنے کے لیے 24 گھنٹے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حکام نے 23 ہزار سے زائد گھر خالی کروائے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں سے ایک لاکھ سے افراد نے نقل مکانی کر چکے ہیں

متاثرہ علاقوں سے شہریوں کی نقل مکانی کا عمل ابھی بھی جاری ہے