اسلام آباد میں کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں ایک کچی آبادی میں گھروں کو مسمار کیا۔
2005ء میں قائم ہونے والی اس بستی میں موجود 800 مکانوں کو بلڈوزروں اور کھدائی کی مشینوں کی مدد سے مسمار کرنے کے لیے کارروائی کی گئی۔
غیر قانونی مکانات مسمار کرنے کے بعد زمین کی سطح ہموار کرنے کے لیے بھاری مشینری کی مدد لی جا رہی ہے۔
بستی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں کئی دہائیوں سے رہ رہے ہیں اور انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے۔
سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد میں 43 غیر قانونی کچی آبادیاں ہیں اور ان میں سے دس کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
اس کچی آبادی میں 15 ہزار سے زائد افراد رہتے ہيں جن ميں افغان شہریوں کے علاوہ بيشتر کا تعلق خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں سے ہے۔
کچی آبادی کو منہدم کرنے کے آپریشن کے دوران پولیس اور بستی کے رہائشیوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
لوگوں کی اس بستی میں رہائش اختیار کرنے کی ایک وجہ دارالحکومت اسلام آباد میں سستی رہائش کا فقدان ہے۔
Shugaban kasar Faransa Emmanuel Macron (dama) tare da takwaran aikinsa Macky Salla na kasar Senegal yayin da ya kai wa Macron ziyara a fadar shugaban kasa ta Elysee dake Paris. Litinin Yuni 12, 2017. (AP Photo/Francois Mori)
اس موقع پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی یہاں تعینات کی گئی تھی۔