تصاویر: آسکر 2018ء کی رنگا رنگ تقریب

تقریب کی میزبانی مسلسل دوسرے سال بھی جمی کمل نے کی۔

فرانسس مکڈونلڈ کو 'تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ میزوری' کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اسی فلم کے لیے سیم راک ویل کو بہترین معاون اداکار کا آسکر ملا۔ گیری اولڈ مین 'دی ڈارکیسٹ آورز' کے لیے بہترین اداکار قرار پائے۔

لوپیٹا نیونگو، ونسٹن ڈیوک اور ڈیانا گوریرا 90ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کے ریڈ کارپیٹ پر موجود ہیں۔

ایشلے جیوڈ اور میرا سوروینو ریڈ کارپٹ پر پوز دیتے ہوئے

لِن-مینول مرانڈا اور ایمیلی بلنٹ بیسٹ اوریجنل سانگ کے ایوارڈ کا اعلان کر رہے ہیں۔

گیولمیرو ڈیل تورو کو 'دی شیپ آف واٹر' کے لیے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ ملا۔ یہ فلم سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ بھی لے اڑی۔

ایلیسن جینی کو 'آئی ٹونیا' کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔

راجر ڈی کنز کو 'بلیڈ رنر 2049' کے لیے بہترین سنیماٹوگرافی کا آسکر ملا۔

'BB-9' کی ٹیم کو بہترین اینیمیٹڈ شورٹ فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ریچل شینٹن اور کرس اوورٹن کو 'دی سائلنٹ چائلڈ' میں بیسٹ لائیو ایکشن پر ایوارڈ دیا گیا۔