بھارت: آکسیجن کی کمی پوری کرنے کی کوششیں
بھارت کی ریلوے نے مختلف ریاستوں میں آکسیجن پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی ہیں۔
بھارت کی ریلوے کی چلائی گئی خصوصی ٹرینوں سے آکسیجن کی ترسیل میں تیزی لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاکہ بحران پر قابو پایا جا سکے۔
ممبئی میں آکسیجن اسپتالوں میں مہیا کرنے کے لیے لائی جا رہی ہے۔
آکسیجن کی ترسیل میں خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
کئی ممالک نے بھارت کی مدد کرتے ہوئے خصوصی طور پر آکسیجن بھارت بھیجی ہے۔
خلیجی ممالک نے بھی بھارت کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے آکسیجن بھیجی ہے۔
بھارت کی بندرگاہوں سے آکسیجن کی اسپتالوں میں ترسیل تیزی سے کی جا رہی ہے۔
بھارت کی نیوی بھی بندرگاہوں پر آنے والی آکسیجن کی منتقل میں معاونت کر رہی ہے۔
کئی ممالک سے ہوائی جہازوں کے ذریعے آکسیجن لائی گئی ہے۔
آکسیجن کے ٹینکر ٹرکوں کے ساتھ ہی منتقل کیے جا رہے ہیں تاکہ ترسیل میں آسانی ہو۔