اٹک میں خودکش حملے کے بعد فضا سوگوار
دھماکے سے ڈیرے کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور یہاں موجود درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔
ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے ڈیرے کی دیوار کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا تھا۔
شجاع خانزادہ ضلع اٹک کے گاؤں شادی خان میں اپنے ڈیرے پر لوگوں کے ملاقات کر رہے تھے کہ دھماکا ہوا۔
پولیس اور امدادی کارکنوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنا شروع کیا تھا۔
شجاع خانزادہ کی نماز جنازہ کے بعد کا منظر۔