سلمان خان’سلطان ‘ کے ساتھ ’آگے ‘ ،پاکستانی فلمیں ’پیچھے پیچھے‘

پاکستانی سینما کہنے کو تو بحال ہوگیا ہے لیکن پاکستانی فلموں کو بزنس کے حوالے سے ابھی بہت سا سفر طے کرنا باقی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ تہواروں کے موقعوں پر سینما مالکان اور ایگزیبیٹرزپاکستانی فلموں کے بجائے ہالی وڈ یا بالی وڈ فلموں کی نمائش کو ترجیح دیتے ہیں۔

کراچی ....بالی ووڈ کے ’سپر ہیرو‘سلمان خان اپنی نئی فلم ’سلطان‘ کے ساتھ اس عید پر بھی ’آگے ‘ رہیں گے جبکہ پاکستانی فلمیں باکس آفس پر ان سے کچھ پیچھے رہیں گی ۔۔۔یہ وہ حکمت عملی ہے جو اس بار عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی و بھارتی فلموں کی ریلیز کے موقع پر اپنائی جارہی ہے۔ کیوں۔۔۔؟ تو وجہ بھی جان لیجئے :

پاکستانی سینما کہنے کو تو بحال ہوگیا ہے لیکن پاکستانی فلموں کو بزنس کے حوالے سے ابھی بہت سا سفر طے کرنا باقی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ تہواروں کے موقعوں پر سینما مالکان اور ایگزیبیٹرزپاکستانی فلموں کے بجائے ہالی وڈ یا بالی وڈ فلموں کی نمائش کو ترجیح دیتے ہیں۔

با ت خاص طورپر عید کی ہوتو چاہے پاکستان ہویا بھارت۔ سینما مالکان کی ایک ہی پسند اور ترجیح ہے اور وہ ہیں سلمان خان۔

سلمان کی فلم کو کسی بھی دوسری فلم پر فوقیت دینے کی وجہ یہ ہے کہ ہرعید پر سلمان خان کی جو فلم بھی ریلیز ہوتی ہے وہ ابتدائی دنوں میںہی سو کروڑ کاہندسہ عبورکرجاتی ہے۔

اس سال عید پرسلمان خان کی فلم سلطا ن ریلیز کی جائے گی اور پاکستانی سینما مالکا ن اور ایگزیبیٹرز سلطان ریلیز کرنے کے لئے تیار ہیں او ر اس وجہ سے پاکستانی فلمیں تاخیر سے ریلیزکئے جانے کا پلان ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہورفلم میکرز سیدنور،سنگیتا،نوربخاری اور شہزاد رفیق نے تو کھلے عام یہ اعلان کردیاہے کہ لاہورکے تمام سینما گھرعید پر ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں کے لئے ایڈوانس میں بک ہیں اور ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ اپنی فلمیںیا توچودہ اگست کو ریلیز کریں یا پھرعید الاضحی پر۔

سیدنورخصوصا پاکستانی فلموں کی ریلیز میں تاخیر پر ناراض ہیں کیونکہ وہ اپنی فلم ’بھائی وانٹڈڈ‘ پر گزشتہ چارسال سے کام کررہے تھے اوران کا ارادہ اس عید پر فلم ریلیز کرنے کا تھا۔

ملٹی پلیکسزانٹرنیشنل فلموں کی نمائش کرتے ہیں اور جن سینما گھروں میں ڈیجیٹل پروجیکشن نہیں وہ پرانی پاکستانی بلاک بسٹر فلمیں دکھا رہے ہیںایسی صورتحال میں نئی فلموں کی نمائش کے لئے کوئی جگہ نہیں بنتی۔

نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ پاکستانی فلمیں ’سلیوٹ ‘،’بھائی وانٹنڈ‘،’تم ہی توہو‘ اور’ عشق پازیٹو‘ عید کے بعد ریلیز کی جائیں گی۔عید پرجو پاکستانی فلمیں ریلیز ہوں گی وہ ہیں’ بلائنڈ لو‘ اور’ سوال سات سو کروڑ ڈالر‘کا۔

سینما اونرزایسوسی ایشن کےچیئرمین صفدر خان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی فلمیں ریلیز کرنا اور پاکستانی سینما کی بحالی چاہتے ہیں لیکن بزنس کے حوالے سے ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ ہم ہالی وڈ یابالی وڈ فلمیں ریلیز کریں۔