پاکستانی کشمیر میں زلزلہ، بحالی کی سرگرمیاں جاری

زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جس سے سب سے زیادہ کشمیر کا علاقہ میرپور متاثر ہوا۔ جہاں سڑکیں اور پُل تباہ ہوئے جبکہ بجلی کی ترسیل کا نظام غیر فعال ہو گیا

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ ​زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام چار بج کر ایک منٹ اور 53 سیکنڈ پر آیا

زلزلے کا مرکز صوبہ پنجاب کے شہر جہلم سے پانچ کلو میٹر شمال میں تھا، جب کہ زلزلے کی زمین میں گہرائی 10 کلو میٹر تھی

کشمیر کے ضلع میر پور میں کئی عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہیں۔ ان علاقوں میں بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں

سڑکوں کی تباہی، درختوں اور بجلی کے کھمبے گرنے سے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں

سرکاری اعلامیے میں 300 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے

زلزلے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کیں