بارشوں اور سیلاب سے تباہی، امدادی کارروائیاں بھی جاری
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاوہ صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع بارشوں کے بعد اب سیلاب کی زد میں ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
فوج کی مدد سے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
دریاؤں میں بعض مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور کئی مقامات پر بند ٹونٹے سے نشیبی علاقے اور قریبی دیہات زیر آب ہیں۔
سیلاب زدگان کو خوراک، رہائش اور صحت کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔
لاہور کی ایک رہائشی خاتون شدید بارش کے بعد اپنے گھر کے صحن میں تباہ ہونے والی چیزوں کو اکٹھا کر رہی ہے۔
صوبہ پنجاب کے شہر وزیرآباد میں شدید بارشوں سے تباہ ہونے والا ایک گھر۔
امدادی کارکن سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔
حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا۔