قیامِ پاکستان کے وقت بھارت میں رہ جانے والے بھائی کو ویزا جاری
Your browser doesn’t support HTML5
چند روز قبل ہم نے آپ کو ان دو بھائیوں سے ملوایا تھا جو قیامِِ پاکستان کے وقت جدا ہوئے اور 74 برس بعد کرتارپور میں ملے تھے۔ دونوں بھائیوں کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔ محمد صدیق کے بھائی جو قیامِ پاکستان کے وقت بھارت میں ہی رہ گئے تھے، انہیں اب پاکستانی حکومت نے ان کی خواہش پر ویزا جاری کر دیا ہے اور وہ اپنے بھائی سے دوبارہ ملنے پاکستان آ رہے ہیں۔ اس خبر کے بعد دونوں بھائیوں کے کیا تاثرات ہیں؟ آئیے دیکھتے ہیں نوید نسیم کی رپورٹ میں۔