کراچی ائیر پورٹ پر دہشت گردوں کا حملہ
کراچی کے ہوائی اڈے پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 حملہ آوروں سمیت کم ازکم 28 افراد ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے بعد حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا۔
پیر کو طلوع آفتاب تک فوج نے ہوائی اڈے کو دہشت گردوں سے صاف کر دیا تھا۔
اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایئر پورٹ سکیورٹی فورس، پی آئی اے، رینجرز اور سول ایوی ایشن کے اہلکار شامل ہیں۔
پاکستانی فوج کے دستوں نے بھی اس آپریشن میں حصہ لیا۔
حملے کے دوران ایئرپورٹ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید ایسی کارروائیوں کی دھمکی دی ہے۔
دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔