شاہراہ دستور پر عوامی تحریک کا دھرنا جاری

طاہر القادری کی امامت میں نماز جمعہ کے لیے لوگ وضو کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے شرکا خطبہ جمعہ کا انتظار کر رہے ہیں۔

شاہراہ دستور اور اس کے گردونواح کا علاقہ عام دنوں میں غیر متعلقہ افراد کے لیے ممنوع ہوتا ہے لیکن ان دنوں یہاں ملک کے مختلف شہروں سے دھرنے میں شریک لوگ موجود ہیں۔

لوگوں میں کھانے کی تقسیم کا ایک منظر

پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کے باہر سبزہ زار پر بھی دھرنے کے شرکا آرام کر رہے ہیں۔

ایک بچی دھرنے کے شور و غوغا سے بے خبر سو رہی ہے۔

دھرنے میں خواتین کے لیے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں سکیورٹی پر معمور ایک اہلکار چوکس کھڑا ہے۔

دھرنے کی جگہ پر میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔

دھوپ سے بچنے کے لیے لوگوں نے یہاں بہت سے عارضی خیمے بھی تان رکھے ہیں۔