استعمال شدہ کتابوں کا بازار

کتابوں میں دلچسپی رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد اتوار کو پرانی یا استعمال شدہ کتاب بازار کا رُخ کرتی ہے۔

اس بازار میں درجنوں اسٹال لگتے ہیں۔

اس بازار میں وہ لوگ آتے ہیں جو نئی اور درآمد کی گئی کتب خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

بازار میں سیاست، تاریخ، سائنس، ادب، فنون لطیفہ اور کھیل کے موضاعات سمیت بڑی تعداد میں کتابیں موجود ہوتی ہیں۔

کتاب کی حالت اور اس کے موضوع کے حساب سے بازار میں 10 روپے سے لے کر ایک ہزار روپے قمیت تک کی کتاب فروخت کی جاتی ہے۔

کراچی میں پرانی کتابوں کا یہ بازار اتوار کو ایسی گلی میں لگتا ہے جہاں عام دنوں میں تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے یہاں بہت رش رہتا ہے۔

کتابوں کے ایک سٹال میں لوگ اکھٹے نظر آ رہے ہیں۔

کتابوں کے شوقین اس بازار میں اپنی پسند کی کتابیں تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔

یہاں کے کتب فروش گلی گلی گھومنے والے کباڑیوں سے بھی کتابیں خریدتے ہیں۔

ایک کتب فروش اپنے سٹال میں کتابوں کو ترتیب سے رکھا رہا ہے۔