ان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے اولین میزبانوں میں ہوتا تھا انھوں نے 1964ء میں لاہور ٹی وی اسٹیشن سے سائنس میگزین کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا۔
اسلام آباد —
پاکستان کے ایک ممتاز ٹی وی کمپیئر، ماہر تعلیم اور دانشور پروفیسر لیئق احمد خان منگل کو انتقال کر گئے۔
ان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے اولین میزبانوں میں ہوتا تھا انھوں نے 1964ء میں لاہور ٹی وی اسٹیشن سے سائنس میگزین کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا۔
بعد ازاں اہم سرکاری، ملکی و بین الاقوامی تقاریب میں میزبانی کے فرائض کی انجام دہی خصوصاً 70 کی دہائی میں الیکشن ٹرانسمیشن اور اسلامی سربراہی کانفرنس کی تقاریب کی براہ راست میزبانی نشریات کے شعبے میں ان کے اہم کاموں میں چند ہیں۔
معروف براڈکاسٹر اور نشر و اشاعت کے شعبے سے وابستہ آغا ناصر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں لیئق احمد کی شخصیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا وہ ایک بہت لائق، قابل اور معلومات رکھتے والے کمپیئر تھے۔
’’میں نے بہت کم ایسے لوگ دیکھے ہیں، زبان پر انھیں عبور حاصل تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ معدودے چند ان شخصیات میں سے ایک تھے جنہیں پی ٹی وی کی پہچان کہا جاسکتا ہے۔‘‘
پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر نے لیئق احمد کے انتقال پر وائس آف امریکہ سے گفتگو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک اور نہایت خوش مزاج انسان تھے۔
’’جب بھی ملتے ان کے چہرے پر ایک مسکراہٹ ہوتی۔ ۔ ۔ ان کی دانش ان کا علم، پاکستان کی تاریخ اور شخصیات کے بارے میں بین الاقوامی شخصیات کے بارے میں نہ صرف سائنس بلکہ دیگر کئی شعبوں کی معلومات اور ایک ایک لفظ ان کے دماغ میں پوری وضاحت سے موجود ہوتا تھا۔‘‘
حکومت ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھیں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نواز چکی ہے۔
لیئق احمد کو منگل کی دوپہر اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔