پہلا ٹی ٹوئنٹی: قذافی اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا رہا
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران تماشائی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے اور اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کیا۔
قذافی اسٹیڈیم کے کئی اسٹینڈز لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے۔
میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کا ایک منظر۔
کرکٹ کے شوقین پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا مقابلہ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔
شائقینِ کرکٹ اپنے ساتھ مختلف پوسٹرز اور پلے کارڈز بھی لائے تھے جن پر مختلف عبارتیں درج تھیں۔
کئی شائقین نے اپنے چہرے پاکستان اور بنگلہ دیش کے پرچم سے رنگے ہوئے تھے۔
ایک شخص اپنے پلے کارڈ کے ذریعے پاکستان سے محبت کا اظہار کر رہا ہے۔
میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ گراؤنڈ کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ شائقین کرکٹ بھی میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم کے گرد سیکیورٹی کا سخت حصار قائم کیا گیا ہے۔
پولیس اہلکار اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف کی سڑکوں پر موجود ہیں۔
میچ دیکھنے کے لیے آنے والے ایک نوجوان نے پاکستان کا پرچم اٹھایا ہوا ہے۔
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم لگ بھگ 12 برس بعد پاکستان آئی ہے۔ دونوں ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے آمنے سامنے ہوں گی۔