ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست

انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی دوسری اننگز میں کسی بلے باز کو بھی سنبھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

پاکستان کی فیلڈنگ بھی ناقص رہی اور سابق کپتان بابر اعظم نے جو روٹ کا کیچ بھی چھوڑا۔

متبادل فیلڈر محمد حریرہ نے بھی میچ کے چوتھے روز جو روٹ کا کیچ چھوڑا۔

 انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران جو روٹ اور ہیری بروک نے پاکستانی بالرز کے خلاف کھل کر بیٹنگ کی اور وکٹ کے چاروں جانب اسٹروک کھیلے۔

 پاکستان کی دوسری اننگز میں عامر جمال نے مزاحمت دکھائی مگر وہ بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔

بابر اعظم ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

محمد رضوان بھی دوسری اننگز میں جلدی آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی بھی توقعات پر پورا نہ اُتر سکے۔

 انگلینڈ کے بالرز نے ملتان کی بے جان وکٹ پر بھی پاکستان کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

پہلی اننگز میں انگلینڈ کے جو روٹ نے ڈبل سینچری اسکور کی۔

ماہرین کھیل کے تمام شعبوں میں انگلینڈ کی کارکردگی کا بہترین قرار دے رہے ہیں۔