ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بہار کے موسم میں بارشوں کے دو سلسلے ہوا کرتے ہیں لیکن اس بار بارش کا تیسرا مرحلہ بھی متوقع ہے۔
ملک کے شمالی اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں جمعرات کو موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔
بہار کی آمد آمد ہے اور وفاقی دارالحکومت میں رہنے والوں کے لیے ژالہ باری نے موسم کو اور دلکش بنا دیا۔ لوگ ژالہ باری کے بعد کچھ دیر کے لیے اپنے گھروں اور دفاتر سے نکل کر برف کا لطف لیتے رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ جمعرات کو وقفے وقفے سے جاری رہے گا جب کہ جمعہ کو مطلع صاف ہوجائے گا۔ لیکن تین روز بعد دوبارہ اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بہار کے موسم میں بارشوں کے دو سلسلے ہوا کرتے ہیں لیکن اس بار بارش کا تیسرا مرحلہ بھی متوقع ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں اور صوبہ سندھ میں مطلع صاف ہے اور وہاں آئندہ دو ہفتوں تک بارش کا امکان نہیں۔