بھارتی چینل ’زی زندگی‘ 23 جون سے اپنی ٹرانسمیشن کا آغاز کرے گا، جس میں پاکستانی شوز اور ڈرامے دکھائے جائیں گے۔۔۔’زی‘ نے پاکستان کے مختلف پروڈیوسرز سے 4000 گھنٹوں کا مواد خرید لیا ہے۔ یہ وہ مواد ہے جو عام بھارتی ویوئر کے لئے بھی دلچسپی کا باعث ہوگا
کراچی —
پاکستان کے پرائیوٹ چینلز پر بھارتی ٹی وی شوز، ڈرامے اور فلمیں دکھایا جانا ایک روٹین سا بن گیا ہے۔ لیکن بڑی خبر یہ ہے کہ اب پاکستانی ٹی وی شوز بھی بھارتی ٹی وی اسکرین پر پیش کئے جائیں گے اور یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی کونٹینٹ بھارتی شائقین تک پہنچے گا۔
ویب سائٹ ’بزنس اسٹینڈرڈ‘ کے مطابق، بھارتی چینل ’زی زندگی‘ 23جون سے اپنی ٹرانسمیشن کا آغاز کرے گا جس میں پاکستانی شوز اور ڈرامے دکھائے جائیں گے۔
بھارت کے دوسرے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینل ’زی‘ نے پاکستان کے مختلف پروڈیوسرز سے 4000 گھنٹوں کا مواد خرید لیا ہے۔ یہ وہ مواد ہے جو عام بھارتی ویوئر کے لئے بھی دلچسپی کا باعث ہوگا۔
ایک اور بھارتی ویب سائٹ ’ڈی این اے‘ سے بات چیت کرتے ہوئے زی نیٹ ورک کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ چیف ایگزیکٹیو آفیسر، پونیت گوینکا کا کہنا ہے ’پاکستان سے نہ صرف تیار شوز خریدے گئے ہیں۔ بلکہ، مشترکہ طورپر 12ٹیلی فلمز بھی بنائی جائیں گی جو 6بھارت اور 6 پاکستان میں پروڈیوس ہوں گی‘۔
اس سوال پر کہ اردو زبان پر بھارتی ویوئرز کا ردعمل کیا ہوگا، پونیت کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اردو پسند کرتے ہیں اور یہی ہمارا ’یونیک سیلنگ پوائنٹ‘ ثابت ہوگا۔۔یعنی انفرادیت۔۔ سب سے الگ۔۔۔ پاکستان کے بعد ترکی، مصر اور لاطینی امریکا سے بھی شوز اور کانٹینٹ خریدیں گے۔
زی ٹی وی کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کے بارے میں پونیت نے کہا کہ بھارتی کمپنیوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں۔ جب بھی قواعد میں تبدیلی ہوئی تو زی نیٹ ورک پاکستان میں ضرور آپریٹ کرے گا۔ دنیا کے170ملکوں میں زی کی ٹرانسمیشن جاری ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں۔۔