باقیات کے نمونے فرانسیسی، سوئس، روسی اور فلسطینی ماہرین کے حوالے کیے جائیں گے جو اپنے اپنے ملکوں میں ان کا تجزیہ کریں گے۔
بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم نے قبر کشائی کے بعد مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی باقیات کے نمونے حاصل کر لیے ہیں تاکہ ان کی موت کے حقائق جاننے میں ان سے مدد لی جا سکے۔
نمونے حاصل کرنے کے بعد عرفات کی باقیات کو منگل کی شام دوبارہ دفن کردیا گیا۔
فلسطینی حکام نے بتایا کہ منگل کو رملہ کے مغربی کنارے میں واقع مقبرے سے یاسر عرفات کی باقیات نکالی گئیں۔
باقیات کے نمونے فرانسیسی، سوئس، روسی اور فلسطینی ماہرین کے حوالے کیے جائیں گے جو اپنے اپنے ملکوں میں ان کا تجزیہ کریں گے۔
سوئس طبیعاتی لیبارٹری کی طرف سے یاسر عرفات کے زیر استعمال چیزوں میں پولونیم (ایک تابکار مادہ) کے شواہد ملنے کے بعد رواں سال فرانس میں استغاثہ نے عرفات کی موت کی تحقیقات شروع کی تھیں۔
پلونیم بہت تیزی سے تحلیل ہو جاتا ہے اور اس بنا پر بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ آیا باقیات کے نمونے تجزیے کے لیے کافی ہوں گے یا نہیں۔
یاسر عرفات 2004ء میں ایک پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے کے کچھ عرصہ بعد انتقال کر گئے تھے۔
عرب دنیا میں یہ تاثر عام ہے کہ عرفات کو مبینہ طور پر اسرائیل نے زہر دیا تھا لیکن اسرائیل ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔