پھولوں اور نرسریوں کا شہر پتوکی
پتوکی شہر یہاں موجود کئی نرسریوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ جہاں مختلف اقسام کے پودے اور پھول دستیاب ہیں۔
یہاں کے زیادہ تر دیہاتی اور مقامی افراد اپنی زمینوں پر پھول اور پودے کاشت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
پتوکی میں پودوں کی مختلف ورائٹیز یہاں موجود نرسریوں میں دستیاب ہوتی ہے۔
یہ علاقہ پھولوں کے علاوہ پھلوں کی کاشت کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔
پتوکی کی نرسریوں میں مہکتے پھول یہاں آنے والوں کو خوش گوار احساس دلاتے ہیں۔
رنگ برنگے پھولوں کی مہک پھولوں اور پودوں کے شوقین افراد کو دُور دُور سے یہاں کھینچ لاتی ہے۔
پاکستان کے بڑے شہروں کے رہائشیوں میں باغبانی کا شوق گزشتہ عرصے میں بڑھ گیا ہے۔
لوگ اب اپنے گھروں کے کھلے مقامات اور گھروں کے اندر بھی پھولوں اور پودوں کی سجاوٹ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔
پھولوں اور پودوں کو تروتازہ رکھنے کے علاوہ باغبانی کے لیے ضروری آلات اور سامان بھی ان نرسریوں میں دستیاب ہوتا ہے۔
مُقامی باغبانوں اور کسانوں کے مطابق پتوکی کی زمین پھولوں کی کاشت کے حوالے سے زرخیز ہے۔
مقامی کسان گندم چاول اور سبزیاں چھوڑ کر اب مختلف اقسام کے پھولوں کی کاشت کر رہے ہیں۔
ملکی اور بیرونِ ممالک سب سے زیادہ پھول، پودے اور باغبانی سے جڑی اشیا پتوکی سے ہی سپلائی کی جاتی ہیں۔
تحصیل پتوکی میں تقریباً پانچ ہزار ایکٹر رقبے پر ایک سو سے زائد اقسام کا صرف گلاب کاشت کیا جاتا ہے۔
یہاں کے کاریگر زیتون، پپیتے، انگور جیسے پھلوں اور پودوں کی پنیری لگانے کے لیے ملک بھر میں اپنی خدمات مہیا کرنے جاتے ہیں۔
یہاں ملکی اور غیر ملکی دونوں طرح کے پودے دستیاب ہیں۔ یہاں غیر ملکی بیجوں کے ساتھ بھی پنیری لگائی جاتی ہے جب کہ مقامی بیج بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔
یہاں مناسب قیمت پر ملنے والے پودے دوسرے شہروں میں مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں۔