فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 50 افراد ہلاک

ڈوبنے والی کشتی میں سوار کئی لوگوں بچا لیا گیا۔

فلپائن میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 تک پہنچ چکی ہے۔

ساحلی تحفظ کے ادارے ’کوسٹ گارڈز‘ کے مطابق کشتی پر موجود 187 مسافروں میں سے 142 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

سات ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل اس سمندری خطے میں مسافر کشتیاں نقل و حمل کا سب سے اہم ذریعہ ہیں۔

فلپائن میں کشتیوں میں اچھے حفاظتی انتظامات کا فقدان دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے ایسے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔