تصاویر: لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی

مرکزی جلوس لاہور کی لوہاری مسجد سے جمعے کی نماز کے بعد نکلا جس کی قیادت سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کی۔

ریلی میں مسلم لیگ (ن) کے کئی مرکزی رہنما شریک تھے۔

مرکزی جلوس میں ن لیگ کے ہزاروں کارکن شریک تھے۔

مرکزی جلوس میں موجود ٹرک جس پر ن لیگ کے مرکزی رہنما سوار تھے۔

مسلم لیگ (ن) کا مرکزی جلوس لاہور ایئر پورٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مرکزی جلوس میں لاہور کے علاوہ گرد و نواح کے علاقوں سے پہنچنے والے ن لیگ کے کارکنوں کے قافلے بھی شریک تھے۔

تاہم ہنحاب کے دیگر شہروں سے آنے والے قافلوں کو پولیس اور رینجرز نے مختلف مقامات پر لاہور میں داخلے سے روک دیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین کارکنان ایک چنگچی میں سوار ہوائی اڈے جانے والے مرکزی جلوس میں شرکت کے لیے جا رہی ہیں۔

لاہور کے مختلف علاقوں سے ایئر پورٹ جانے کی کوشش کرنے والے کارکنوں کی پولیس اور رینجرز کے ساتھ مختلف مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مسلم لیگ (ن) کا ایک کارکن ہاتھ میں ڈنڈا اٹھائے پولیس اہلکاروں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جلوس نے مقررہ فاصلہ کئی گھنٹوں میں طے کیا۔